جمعه 15 نومبر 2019ء
جمعه 15 نومبر 2019ء

قومی کرکٹ ٹیم کی کینبرا آمد، عشائیے میں شرکت

کینبرا (این این آئی)ہائی کمیشن کی جانب سے قومی ٹیم کے کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔تفصیلات کیمطابق سڈنی سے قومی ٹیم کینبرا میں پہنچی تو ہائی کمیشن کی جانب سے گرین شرٹس کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ٹی ٹوئنٹی (آج)منگل کو پاکستانی وقت کےمطابق دوپہر ایک بجکر 10 منٹ پر شروع ہوگا۔واضح رہے کہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ گزشتہ روز سڈنی میں کھیلا گیا تھا جو بارش کی وجہ سے بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔دوسری جانب ٹیسٹ سیریز کے لیے کپتان googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); اظہر علی سمیت ٹیسٹ اسکواڈ کے 10 کھلاڑی صبح لاہور سے آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں