جمعه 15 نومبر 2019ء
جمعه 15 نومبر 2019ء

قومی ٹیم کو رینکنگ میں نمبر ون ٹیم برقرار رکھنے کے لئے پر عزم ہوں، بابر اعظم

سڈنی(این این آئی) ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قومی ٹیم کو رینکنگ میں نمبر ون ٹیم برقرار رکھنے کا عزم دہراتے ہوئے کہاہے کہ 2015 سے کرکٹ کھیلتا آرہا ہوں، انڈر 19میں کپتانی کی اور کپتان کے لیے اب بھی تیار ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ 2015 سےکرکٹ کھیلتا آرہا ہوں، انڈر 19میں کپتانی کی ہے اور کپتان کے لیے اب بھی تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھتا آرہا ہوں اور کوشش ہوگی جو سیکھا ہے اس پر میدان میں عمل کروں۔پاک آسٹریلیا سیریز سے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); متعلق بابر اعظم نے کہا کہ آسٹریلیا بھی اچھی ٹیم ہے اس لیے اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، یہ سیریز بڑی اہم ہے کیوں کہ آئندہ ورلڈکپ بھی یہاں ہوگا اس لیے اس سیریز سے فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پلاننگ یہی ہے کہ پرفارمنس دیں گے تو کسی پر دباؤ نہیں آئے گا، وہاب ریاض، محمد عامر اور محمد عرفان کے ساتھ دیگر نوجوان کھلاڑی بھی ہیں جس سے ٹیم کا اچھا کمبی نیشن ہے، عامر اور عرفان کی موجودگی میں ڈیوڈ وارنر کے لیے پلان بنایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم ہے اور اس کی کپتانی بھی میرے لیے اعزاز ہے، سرفراز نے اسے نمبر ون ٹی ٹوئنٹی ٹیم بنایا لہٰذا میری کوشش ہوگی کہ اسے برقرار رکھا جائے۔بابراعظم کا کہنا تھا کہ سرفراز کی کمی محسوس کریں گے کیونکہ پاکستان کرکٹ کے لیے ان کی بہت خدمات ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں