جمعه 15 نومبر 2019ء
جمعه 15 نومبر 2019ء

آسٹریلوی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو گئے، فخرزمان

سڈنی (این این آئی)قومی کرکٹ کے اوپنر فخر زمان نے کہا ہے کہ آسٹریلوی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو گئے، آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف وارم اپ میچ میں فتح کے بعد ایک انٹرویو میں فخر زمان نے کہا کہ سڈنی میں آمد کے بعد یہاں نیٹ میں خاصی محنت کی ہے، یہاں کی پچز مختلف ہیں تاہم کافی حد تک کنڈیشنز کو سمجھ چکے ہیں، پریکٹس میچ میں بولرز نے اچھی کارکردگیکا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو بڑا سکور نہیں کرنے دیا۔انہوں نے کہا googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، میزبان کینگروز کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، پیسرز اور اسپنرز سب ردھم میں نظر آئے، ہدف بڑا نہ ہونے کی وجہ سے بطور اوپنر مجھے اور بابر اعظم کو بھی کریز پر سیٹ ہونے کا وقت ملا، کارکردگی کا یہی معیار آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں