جمعه 15 نومبر 2019ء
جمعه 15 نومبر 2019ء

مصباح الحق کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست مسترد

لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کی ہیڈ کوچ سمیت تین عہدوں پر تعیناتی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔ مصباح کی تعیناتی کے خلاف درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے پاس تینوں عہدوں کا کوئی تجربہ نہیں ہے، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ مصباح الحق کیتعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے مصباح کی تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد کردی ہے، جبکہ ان کو کام سے روکنے کے لئے دائر متفرق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); دیگر کو نوٹس جاری کردیا اور جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت نومبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں