جمعه 15 نومبر 2019ء
جمعه 15 نومبر 2019ء

بھارتی کرکٹ بورڈ کاآئی سی سی بورڈ اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں کو ماننے سے انکار کر دیا

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی کرکٹ بورڈ نے گزشتہ دنوں آئی سی سی بورڈ اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کو ماننے سے انکار کر دیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز نے کونسل کو خط میں لکھاکہ امیتابھ چوہدری آئی سی سی میٹنگ میں بھارتی بورڈ کے مقررکردہ نمائندے نہیں تھے۔ لہذا کسی بھی فیصلے میں ان کےووٹ کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہی، ہم نے انھیں میٹنگ میں شرکت سے منع کردیا تھا تاہم وہ ششانک منوہر کی زیرقیادت عالمی باڈی کی دعوت پر پالیسی فیصلوں میں ووٹنگ کیلیے شریک ہوئے تھے۔سی او اے نے آئی سی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); سی کو خط میں باورکرایاکہ امیتابھ چوہدری23 اکتوبرکو عہدے سے دستبردار ہوجائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں