بدھ 13 نومبر 2019ء
بدھ 13 نومبر 2019ء

سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا قومی ٹیم کا نیاکپتان کون ہوگا ؟اہم نام سامنے آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کپتانی سے ہٹا دیا گیا جس کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کچھ دیر بعد سنائے گا ۔ دریں اثنا شعیب ملک بھی ٹی ٹونٹی کے نئے ممکنہ کپتان کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔ذرائع کے مطابق اگر سرفراز احمد کو ہٹایا گیا تو شعیب یا محمد حفیظ میں سے ہی کسی کو ذمہ داری سونپی جائے گی، مشکل دورہ آسٹریلیا کےپیش نظر نوجوان بابر اعظم پر کپتانی کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ٹیسٹ میں googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); اظہر علی کو کپتان اور محمد رضوان کو نائب مقرر کرنے کاذہن پہلے ہی بنا لیا گیا ہے، اس حوالے سے حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کریں گے۔کپتان اور اسکواڈ کا اعلان ہفتے کو متوقع ہے، ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے صوبائی کوچز کو ہدایت کر دی کہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شریک کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں، فٹنس کی بنیاد پر بعض بڑے نام باہر بھی ہو سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں