جمعه 15 نومبر 2019ء
جمعه 15 نومبر 2019ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کونسا کھلاڑی کپتانی کی دوڑ میں شامل ہو گیا ٹیسٹ میچز کیلئے کپتان اور وائس کپتان کا نام فائنل ، سرفراز دوڑ سے باہر

کراچی(این این آئی)شعیب ملک بھی ٹی ٹونٹی کے نئے ممکنہ کپتان کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔ذرائع کے مطابق اگر سرفراز احمد کو ہٹایا گیا تو شعیب یا محمد حفیظ میں سے ہی کسی کو ذمہ داری سونپی جائے گی، مشکل دورہ آسٹریلیا کے پیش نظر نوجوان بابر اعظم پر کپتانی کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ٹیسٹ میں اظہر علی کو کپتان اور محمد رضوان کونائب مقرر کرنے کاذہن پہلے ہی بنا لیا گیا ہے، اس حوالے سے حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کریں گے۔کپتان اور اسکواڈ کا اعلان ہفتے کو متوقع ہے، ہیڈ کوچ و چیف googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); سلیکٹر مصباح الحق نے صوبائی کوچز کو ہدایت کر دی کہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شریک کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں، فٹنس کی بنیاد پر بعض بڑے نام باہر بھی ہو سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں