بدھ 13 نومبر 2019ء
بدھ 13 نومبر 2019ء

برطانوی شہزادہ ولیم نے حسن علی کو چھکا جڑدیا

لاہور(آن لائن) برطانوی شہزادہ ولیم نے حسن علی کو چھکا جڑدیا جب کہ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔برطانوی شاہی جوڑے کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور آمد کے موقع پرکرکٹ میچ کا انعقاد بھی کیا گیا، اس میچ میں امپائرنگ کے فرائض سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے انجام دیئے، حسن علی کی ایک گیند پر برطانوی شہزادہ ولیم نے چھکا لگایا، ایک گیند پر حسن علی نے برطانوی شہزادے کوآؤٹ کیا لیکن امپائر وقار یونس نے اس گیند کو نو بال قرار دے دیا۔قبل ازیں برطانوی شاہی جوڑے نے نیشنل googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی اور سکول کے بچوں نے ان کا استقبال کیا۔برطانوی شاہی جوڑے کی کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کروائی گئی،کھلاڑیوں حسن علی،اظہرعلی،شاہین آفریدی،ثنامیر،عروج فاطمہ اور عائشہ ظفرشامل تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں