بدھ 13 نومبر 2019ء
بدھ 13 نومبر 2019ء

سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی تصاویر شیئر کرنے کے پیچھے کس کا ہاتھ نکلا ؟ معروف کرکٹر کی معذرت

سڈنی( آن لائن )سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے سوشل میڈیا پر نیم برہنہ خواتین کی غیر اخلاقی تصاویر شیئر ہونے پر معافی مانگ لی ہے۔تصویر شیئر ہونے کے ساتھ ساتھ کچھ نسل پرستانہ تبصرے بھی ان کے اکانٹس سے شیئر ہوئے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہر طرف سے ان پر تنقید ہونے لگی تھی۔اس صورت حال میں شین واٹسن کو اپنے مداحوں سے معذرت کرنا پڑی۔شین واٹسن کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ ہیکرز کا کیا دھرا ہے۔ حالیہ دنوں میں ان کے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکانٹس ہیک ہوگئے تھے۔انڈین پریمیر لیگ میں چنئی سپر googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کنگز کے لیے کھیلنے والے آل راونڈر شین واٹسن کے سوشل میڈیا فولوورز کی تعداد 20 لاکھ سے زیادہ ہے۔شین واٹسن کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ان کا ٹوئٹر اکانٹ ہیک ہوگیا تھا اور ہیکرز نے ان کے اکانٹس سے نسل پرستانہ تبصرے بھی کیے جو ان کے لیے پریشانی کا سبب بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میرے انسٹاگرام اکانٹ پر پوسٹ کی گئی غیر اخلاقی تصاویر کے لیے سب سے معذرت چاہتا ہوں۔ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کو پہلے میرا اپنا ٹوئٹر اکانٹ ہیک ہوا اور اب انسٹاگرام۔انہوں نے انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں اس مواد کو باعث رسوائی قرار دیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں