هفته 16 نومبر 2019ء
هفته 16 نومبر 2019ء

پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی 2معروف کرکٹرز کو سخت سزا سنا دی گئی

لاہور( آن لائن )قومی انڈر 19 تین روزہ ٹورنامنٹ کے میچ میں بلوچستان کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں، محمد جنید اور اختر شاہ ،پر نازیبازبان استعمال کرنے پر میچ فیس کا 50،50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔دونوں کھلاڑیوں کو جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں ناردرن کے خلاف میچ میں کھلاڑی،اسپورٹ اسٹاف، امپائر یامیچ ریفری کے خلاف نامناسب زبان کے استعمال سے متعلق لیول 2 جرم کا مرتکب پایا گیا ہے۔ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ کے پہلے روزپیش آنے والے واقعہ میں بلوچستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد جنید کو امپائر سلیم بٹ کے خلاف نامناسب زبان کا استعمال کرتے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ہوئے دیکھا گیا۔ بلوچستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے فیلڈر اختر شاہ کومتواتر حریف بلے بازوں کی طرف جانے اور نامناسب زبان استعمال کرنے پر چارج کیا گیا ہے۔دن کے اختتا م پرآن فیلڈ امپائرز میرداد اور سلیم بٹ نے محمد جنید اور اختر شاہ کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.13کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔محمد جنید اور اختر شاہ کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری خالد جمشیدنے بلوچستان کے دونوں کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا۔‎

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں