منگل 19 نومبر 2019ء
منگل 19 نومبر 2019ء

قومی ٹیم میں سلیکٹ کیوں نہیں کیا؟انڈر 19 کھلاڑی ذاکر خان نے عدالت سے رجوع کرلیا

لاہور(این این آئی )قومی انڈر 19کرکٹ ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر کرکٹر ذاکر خان نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔درخواست میں چیئرمین پی سی پی، وزیراعظم پاکستان اور ڈائریکٹر نیشنل اکیڈمی قذ افی اسٹیڈیم سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اسلام آباد ریجن انڈر 19 ٹیم کے لیے 60 بچوں میں سے 20 کا انتخاب ہوا، 20 بچوں میں سے درخواست گزار 7 ویں نمبر پر آیا۔پی سی پی کے نئے آئین کے تحت علاقائیٹیمیں ختم کر کے صوبائی سطح پر ٹیمیں بنانے کا قانون آگیا ہے۔عدالت کو بتایا گیا کہ صوبائی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); سلیکشن کمیٹی نے قوانین کے برعکس رسمی سے ٹرائل کروا کے ٹیم منتخب کی۔سلیکشن کمیٹی کی جانب سے نظر انداز کر کے مسترد کر دیا گیا جبکہ درخواست گزار کا گزشتہ ریکارڈ دیگر منتخب کیے جانے والے لڑکوں سے کئی گنا بہتر ہے۔استدعا ہے کہ علاقائی سطح پر بنائی گئی ٹیموں کو بحال کرنے اور سلیکشن کمیٹی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے میرٹ پر ٹرائل کرانے کا حکم دیا جائے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں