منگل 19 نومبر 2019ء
منگل 19 نومبر 2019ء

قومی ٹیم سوکا فٹ بال ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے یونان روانہ

اسلام آباد(این این آئی) سوکا فٹ بال ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کراچی سے یونا ن روانہ ہو گئی کراچی کے جناح ٹرمینل ایئر پورٹ پر سوکا ٹیم کو رخصت کرنے کیلئے فٹبال لورز کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔سوکافٹبال ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے روانگی کے وقت نوجوان کھلاڑی پرجوش دکھائی دیئے۔سوکا ورلڈ کپ12 اکتوبرسے20اکتوبر تک یونان کی شہرکریٹ میں کھیلاجائیگا۔واضح رہے کہ 40ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں قومی ٹیم کو گروپ ’ایچ‘میں رکھا گیا ،قومی فٹبال ٹیم کا سوکا ورلڈکپ میں پہلا میچ 14اکتوبر کو سلووینیا سے ہوگا۔ٹیم آفیشلز کے مطابق قومی فٹ بال ٹیم googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); براستہ مسقط یونان کے شہر کریٹ پہنچے گی۔ برطانوی ہیڈ کوچ کیون ریوز قومی ٹیم کو کریٹ میں جوائن کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں