جمعه 18 اکتوبر 2019ء
جمعه 18 اکتوبر 2019ء

2019، گرین شرٹس نے 3ٹیموں کیخلاف کھیلے گئے 6ٹی ٹونٹی میچز میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی

لاہور( این این آئی )قومی کرکٹ ٹیم نے رواںسال 2019 میں یکم جنوری سے اب تک3ٹیموں کے خلاف 6ٹی ٹونٹی میچزکھیلے جن میں سے ایک میں کامیابی جبکہ 5میں شکست کا سامنا رہا ۔ گرین شرٹس نے انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلا اور شکست کھائی ،انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفر فیصد ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف 3 میچ کھیلے جن میں سے ایک میں کامیابی جبکہ دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ،جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی کامیابی کا تناسب 33.33 فیصد ہے۔ سری لنکا کے خلاف 2میچزکھیلے اور دونوں میں شکست کا googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); سامنا کرنا پڑا ،سری لنکا کے خلاف پاکستان کی کامیابی کا تناسب صفر فیصد ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں