جمعه 18 اکتوبر 2019ء
جمعه 18 اکتوبر 2019ء

میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے پاکستانی ایمپائر انتقال کر گئے

کراچی(آن لائن) میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے پاکستانی ایمپائر انتقال کر گئے، کراچی میں کھیلے گئے ایک مقامی میچ کے دوران ایمپائر نسیم شیخ کا دل کا دورہ پرا جس کے بعد انہیں فوری ہسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ راستے میں دم توڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔شہر قائد کے ایک مقامی کرکٹ گراونڈ میں سندھ بار کونسل کرکٹ ٹورنامنٹ کا میچ کھیلا گیاجس دوران ایمپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے نسیم شیخ انتقال کر گئے۔بتایا گیا ہے کہ نسیم شیخ کو گراؤنڈ میں میچ کے دوران دل کا دورہ googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); پڑا جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم نسیم شیخ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ انتقال کر جانے والے مقامی ایمپائر نسیم شیخ پہلے سے ہی دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں