جمعه 18 اکتوبر 2019ء
جمعه 18 اکتوبر 2019ء

روہت شرما نے وسیم اکرم کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی بلے باز روہت شرما نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔بھارت اور جنوبی افریقا وشاکاپٹنم میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں جہاں بھارت کے بلے باز روہت شرما نےمہمان ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے متعدد ریکارڈز قائم کیے ہیں۔روہت شرما نے ایک ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 13 چھکے لگا کر سابق پاکستانی کپتان اور ا?ل راؤنڈر وسیم اکرم کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑا۔وسیم اکرم نے 1996 میں زمبابوے کے خلاف کھیلتے ہوئے 12 googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); چھکے لگائے تھے تاہم یہ واضح رہے کہ روہت شرما نے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 13 چھکے لگائے ہیں جب کہ وسیم اکرم نے صرف ایک اننگز میں 12 چھکے لگائے تھے جبکہ پانچ دن پورے ہونے کے باعث پاکستان ٹیم کو دوسری اننگز کھیلنے کا موقع نہیں مل سکاتھا۔روہت شرما نے اس ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری بنائی اور اس طرح انہوں نے بھارتی سرزمین میں 100 سے زیادہ کی بیٹنگ اوسط کا ریکارڈ بنا کر سابق آسٹریلوی بلے باز ڈان بریڈ مین کو پیچھے چھوڑ دیا۔سر ڈان بریڈ مین کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر 98.22 کی اوسط سے رنز بنانے کا اعزاز حاصل تھا۔روہت شرما نے ایک اور منفر دریکارڈ بھی اس میچ میں بنایا ہے، وہ دونوں اننگز میں اسٹمپ آؤٹ ہونے والے بھارت کے پہلے بلے باز بن چکے ہیں۔‎

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں