جمعه 18 اکتوبر 2019ء
جمعه 18 اکتوبر 2019ء

سری لنکا نے پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا سرپرائز دے دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دیدی، ٹاس پاکستان نے جیتا اور سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، سری لنکن کے اوپنر بلے بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، دھنشکا گونا تھیلاکا نے 57 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے، جب پہلی وکٹ گری تو اس وقت سری لنکا کا مجموعی سکور 84 تھا،آوشکا فرنینڈو 33 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); گئے، اس وقت سری لنکا کا مجموعی سکور 120 تھا، سری لنکا کا سکور 135 پر پہنچا تو اس کے تیسرے کھلاڑی بھی آؤٹ ہوگئے، بنوکا راجا پکسا 32 رنز بنانے کے بعد محمد حسنین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے، سری لنکا کی چوتھی وکٹ داسن شناکا کی گری جو 17 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، سری لنکا کا مجموعی سکور جب 153 پر پہنچا تو اس کی پانچویں وکٹ گر گئی، پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شیہان جے سوریا تھے انہوں نے صرف دو رنز بنائے، اس طرح سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے اور پاکستان کو جیتنے کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا۔ محمد حسنین نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے ہیٹرک کی اور شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو ٹھکانے لگایا۔ پاکستان نے ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا تو اسے 13 رنز پر ہی دو وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا، بابر اعظم اور عمر اکمل بالترتیب 13 اور صفر پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ احمد شہزاد کی گری اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور 22 ہوا تھا، احمد شہزاد صرف چار رنز بنا سکے۔ پاکستان کا مجموعی سکور جب 68 پر پہنچا تو افتخار احمد 25 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے، 14 ویں اوور میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد بھی ہمت ہار گئے وہ 24 رنز بنا کر کلین بولڈ ہو گئے، پاکستان کے پانچ کھلاڑی مجموعی سکور 79 پر پویلین لوٹ گئے،جب پاکستان کا مجموعی سکور 85 پر پہنچا تو عماد وسیم 7 رنز بنانے کے بعد ڈی سلوا کو کیچ تھما کر واپس لوٹ گئے، پاکستان کی ساتویں وکٹ آصف علی کی گری انہوں نے صرف 6 رنز بنائے۔ پاکستان کا مجموعی سکور 96 پر پہنچا تو فہیم اشرف بھی 8 رنز بنانے کے بعد ہمت ہار گئے۔ پاکستان کا سکور 101 ہوا تو شاداب خان بھی آؤٹ ہو گئے، پاکستان کی آخری وکٹ محمد عامر کی گری وہ صرف ایک رنز بنا سکے۔ اس طرح پاکستان کی پوری ٹیم 101 رنز پر آؤٹ ہو گئی، سری لنکا نے یہ میچ 64 رنز سے جیت لیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں