هفته 19 اکتوبر 2019ء
هفته 19 اکتوبر 2019ء

سندھ اور پنجاب میں جو ہورہا ہے دل خون کے آنسو روتا ہے ، شاہد آفریدی

اسلام آباد( آن لائن )بوم بوم آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیا پنجاب میں آپ کی ٹیم میں بہتر اور تجربہ کار بندہ نہیں ہے کیونکہ سندھ اور پنجاب میں جو ہورہا ہے اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا ۔ شاہد آفریدی نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب مدینے کی ریاست کو چلانے کا وقت آن پہنچا ہے سندھ پنجاب میںجوہورہا ہے اس میں دل خون کے آنسو روتا googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ہے کیا پنجاب میں آپ کی ٹیم میں بہتر اور تجربہ کار بند نہیں ہے حالانکہ مدینہ کی ریاست میں زیادتی کرنے والوںکو سرعام پھانسی دی جاتی تھی اب وقت آگیاہے کہ ہمیں بھی یہی کرنا ہوگا واضح رہے کہ پنجاب میں بڑھتے ہوئے ڈینگی کیسز اور چونیاں میں تین چھوٹے بچوں کی اغواء کے بعد قتل کے علاوہ سندھ میں گھوٹکی میں ہونے والے واقعات پر شاہد آفریدی نے ٹویٹ کیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں