هفته 19 اکتوبر 2019ء
هفته 19 اکتوبر 2019ء

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی راہیں ہموار ہو نے لگیں، گینگروز کب سو نے میدان آباد کرنے کیلئے آسکتے ہیں؟کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخب

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی سیکرٹری داخلہ نے آسٹریلین کرکٹ کے نمائندوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کو پاکستان کی مجموعی داخلی سلامتی کی صورتحال کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا 2020-21 میں دورہ پاکستان متوقع ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالعزیز نے ملکی سکیورٹی صورتحال سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے ملک میں دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کیلئے کئے گئے آپریشنز اور ملک کی مجموعی سکیورٹی کوکیسے بہتر بنایا گیا، کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس آ چکی ہے، پاکستان غیر ملکی ٹیموں کے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کرکٹ میچز کیلئے محفوظ ترین ملک ہے۔ وفد نے حکام کی جانب سے دی گئی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ بہت جلد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ مکمل طور پر واپس آ جائے گی۔ سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ وزارت داخلہ ملک کو تمام کھیلوں اور سرگرمیوں کیلئے محفوظ بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں