منگل 19 نومبر 2019ء
منگل 19 نومبر 2019ء

پی سی بی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے نئے سسٹم سے کھلاڑیوں کو اپنی خامیوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی، محمد رضوان

ایبٹ آباد (این این آئی)ٹیسٹ کرکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین اور قائد اعظم ٹرافی میں کے پی کے ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے نئے سسٹم سے کھلاڑیوں کو اپنی خامیوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور قائد اعظم ٹرافی کے پہلے مرحلے میں مختلف سینٹرز پر کیچز کا ڈراپ ہونا ایک لمحہ فکریہ ہے۔جو کھلاڑیوں کے فٹنس لیول پر ایک سوالیہ نشان ہے اور تمام ٹیموں کو اپنے کھلاڑیوں کی فٹنس کی بہتری پر توجہ دینا ہوگی ۔ان خیالات کا اظہارانہوں googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); نے ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم کے منیجر شوکت گل جدون بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ میچز کے پہلے مرحلے میں متعدد سنچریاں سکور ہوئیں جن میں کیچز کا ڈراپ ہونا بھی ایک فیکٹر ہے انہوں نے اپنی 176رنز کی اننگز پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ مزید سکور کر سکتے تھے لیکن ایک غلط شاٹ کی وجہ سے ایسا نہ کر سکے لیکن انہیں خوشی ہے کہ ناردرن ریجن میں شاداب خان ، عماد وسیم ،محمد نواز، سہیل تنویر، صدف اور موسی خان کی موجودگی میں ہم نے اپنا ٹارگٹ پورا کیا اور پانچ پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔انہوں نے اپنی ٹیم کی کارکردگی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا بیٹسمینوں کے ساتھ ساتھ بائولرز کی کارکردگی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے کرکٹ کھیلنی ہے خواہ کیسی ہی کرکٹ ہو ہم نے اپنے آپ کو حالات کے مطابق ڈھالنا ہے جو ہمارے لئے از حد ضروری ہے انہوں نے کوکا بورا گیند کے استعمال کے بارے میں کہا کہ اس سے بیٹسمینوں میں اعتماد آئیگا اوربائولرز کو اپنی صلاحیتوں کوحقیقی معنوں میں استعمال کرنا ہوگا اور فیلڈرز کو کیچز کی صورت مین ان کا ساتھ دینا ہوگا اور ایسی صورت میں ہم انٹر نیشنل کرکٹ میں بہتر پرفارمنس کی پوزیشن میں ہوں گے اور نیا کرکٹ ڈھانچہ ہ میں یہ سکھا رہا ہے کہ ہم اپنی اصلاح کرتے ہوئے مکمل طور پر پروفیشنل ازم کے تحت کرکٹ کھیلیں اسی مین ہماری کامیابی کا رازمضمر ہے انہوں نے ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم کی وکٹ پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ یہاں کی وکٹ ہمیشہ اچھی ہوتی ہے جو بیٹنگ اور باء￿ ولرز دونوں کو سپورٹ کرتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں