هفته 19 اکتوبر 2019ء
هفته 19 اکتوبر 2019ء

باکسر محمد وسیم کامیابی حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچے تو بھرپور استقبال کیلئے کوئی حکومتی نمائندہ نہ آیا ، ٹیکسی پر روانہ ہونا پڑ گیا

اسلام آباد(این این آئی)پاکستانی باکسر محمد وسیم دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باؤٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچے تو بھرپور استقبال کیلئے کوئی حکومتی نمائندہ نہ آیا ، ٹیکسی پر روانہ ہونا پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق محمد وسیم نے دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باؤٹ میں فلپائن کے باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے اپنی کامیابی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے نام کی تھی۔محمد وسیم کامیابی کے بعد وطن واپس آئے تو اسلام آباد ایئرپورٹپر ان کے استقبال کیلئے کوئی حکومتی نمائندہ ہی نہیں پہنچا اور محمد وسیم نجی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کمپنی کی ٹیکسی سروس پر روانہ ہوئے۔ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہا کہ میں نے وطن عزیز اور قوم کے لیے محنت کی ہے، دبئی میں مقابلے سے قبل افریقی مدمقابل سے بھی مقابلہ جیتا تھا، مزید مقابلے بھی جیت کر تاریخ رقم کروں گا اور اپنے ملک کا نام روشن کرتا رہوں گا، ٹاپ 5میں آکر ورلڈ ٹائٹل کے لیے مقابلہ کروں گا، پاکستان میں ورلڈ ٹائٹل میچ کے لیے کوشش کررہا ہوں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں