هفته 19 اکتوبر 2019ء
هفته 19 اکتوبر 2019ء

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے نارملائزیشن کمیٹی کے ناموں کا اعلان کردیا

زیورخ(این این آئی) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے نارملائزیشن کمیٹی کے ناموں کا اعلان کردیا۔ حمزہ خان کمیٹی کے چیئرمین جبکہ 5رکنی کمیٹی کے ممبران میں سکندر خٹک، منیر احمد خان سدھانا، سید حسن نجیب شاہ اور کرنل مجاہد اللّٰہ ترین کے نام شامل ہیں۔ نارملائزیشن کمیٹی پاکستان میں فٹبال کے امور کو چلانے کے ساتھ ملک میں کلبوں کی مناسب رجسٹریشن،کلبوں کی جانچ پڑتال کو یقینی بنانے کے ساتھ فیفا اور اے ایف سی کی مدد سےپاکستان فٹبال فیڈریشن کے لئے انتخابی ضابطہ تیار کرنے اور اس کی توثیق کرے گی۔یہ کمیٹی 15 جون 2020 ء تک پی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ایف ایف کے احاطے اور بینک اکائونٹس کو کنٹرول کرے گی، 20 ستمبر 2019 ء کے بعد پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے حوالے کردیا جائیگا۔فیفا کونسل کے بیورو کی جانب سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے لئے نارملائزیشن کمیٹی کے تقرر کرنے کے فیصلے اور فیفا، اے ایف سی سے مشاورت اور انٹرویو کے عمل کے بعد اس کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں