جمعه 18 اکتوبر 2019ء
جمعه 18 اکتوبر 2019ء

سابق گگلی ماسٹر عبدالقادر (مرحوم) وزیراعظم عمران خان کیلئے لکھی نظم انہیں پیش کئے بغیر ہی دنیا سے رخصت ہو گئے

اسلام آباد(آن لائن) سابق ٹیسٹ کرکٹر گگلی ماسٹر عبدالقادر (مرحوم) وزیراعظم عمران خان کیلئے لکھی نظم انہیں پیش کئے بغیر ہی دنیا سے رخصت ہو گئے ۔رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر (مرحوم)عبدالقادر کی وزیراعظم عمران خان کیلئے لکھی ہوئی نظم شیئر کی ۔عثمان ڈار نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر گگلی ماسٹر عبدالقادر (مرحوم) نے وزیراعظم عمران خان کیلئے ایک نظم لکھی تھی جو وہ انہیں ملاقات میں سنانا چاہتے تھے اور اس کیلئے وہ مجھ سے مسلسل رابطے میں تھے‘عبدالقادر میرے ساتھ یہ نظم وزیراعظم کو پیش کرنے ہی والے تھے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ۔انہوں نے کہا عبدالقادر اور میں بہت جلد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنیوالے تھے۔ مرحوم کی نظم کا متن تھا کہ ’’وزیراعظم عمران خان خوبصورت اور دبنگ شخصیت ہیں،عمران خان کا و یژن سمندر جتنا گہرا ہے، عمران خان عظیم سوچ اور فلسفہ کے مالک ہیں، عمران خان ڈٹ جانیوالے دلیر اور بہادر آدمی ہیں۔عبدالقادر نے نظم کے آخری حصے میں وزیراعظم عمران خان سے خصوصی درخواست کی کہ برائے مہربانی کسی کیساتھ بھی ڈیل نہ کیجئے گا، کپتان جی میں نے اس نظم کے تمام الفاظ خود لکھے ہیں،تمام الفاظ میرے جذبات اور احساسات کے ترجمان ہیں ۔واضح رہے کہ سابق عظیم لیگ سپنر عبدالقادر رواں ماہ 6ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث 63 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں