هفته 19 اکتوبر 2019ء
هفته 19 اکتوبر 2019ء

فخر زمان فٹ قرار، قائداعظم ٹرافی کیلئے دستیاب ہوں گے

لاہور (این این آئی)بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز فخر زمان کو فٹ قرار دے دیا گیا ہے اور وہ  آج سے شروع ہونے والے قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب ہونگے۔فخر زمان گزشتہ ماہ پری سیزن کیمپ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہو گئے تھے۔ پری سیزن کیمپ کے پہلے ہفتے میں فخر زمان نے فزیکل فٹنس   کیلئے کئے جانے والے ڈرلز اور سیشنز میں حصہ لیا لیکن وہ تربیتی کیمپ میں شریک نہ ہو سکے۔ اس دوران فخر زمانکا اسکین کرایا گیا اور رپورٹ کی روشنی میں فخر زمان کو دس روز آرام تجویز googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کیا گیا۔مکمل آرام کے بعد فخر زمان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا گیا جسکے بعد پی سی بی میڈیکل کمیٹی اور فزیو نے فخر زمان کو فٹ قرار دیا ہے اور انہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے کی بھی اجازت دیدی ہے۔ فخر زمان خیبر پختوانخواہ ٹیم میں شامل ہیں اور نادرن ٹیم کیخلاف میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ خیبر پختونخواہ اور نادرن کی ٹیمیں آج ہفتے کو ایبٹ آباد میں مد مقابل ہوں گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں