هفته 19 اکتوبر 2019ء
هفته 19 اکتوبر 2019ء

پی سی بی کے اہم عہدوں پر مصباح الحق کی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(آن لائن) پی سی بی کے اہم عہدوں پر مصباح الحق کی تقرری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کو پاکستان کرکت بورڈ میں ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کا عہدہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔درخواست گزار سید علی زاہد بخاری نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مصباح الحق کی تقرری غیر قانونی ہے۔اور وہ مطلوبہ تجربہ بھی نہیں رکھتے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مصباح الحق کی تقرری کالعدم قرار دی جائے۔واضح رہے کہ چار سمتبر کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); سابق کپتان مصباح الحق کو تین سال کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقررکردیا تھا۔ مصباح الحق کو پانچ رکنی پینل نے متفقہ طورپر چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ منتخب کیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں