بدھ 18  ستمبر 2019ء
بدھ 18  ستمبر 2019ء

کرکٹ کی 142سالہ قدیم روایات ترک کئے جانے کا امکان

لندن( آن لائن) موسمیاتی تبدیلیوں کے براہ راست کرکٹ پر اثر انداز ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ، کھلاڑیوں کو موسم کی سختی جھیلنے کیلئے کرکٹ کی 142سالہ قدیم روایات کو ترک کرنا پڑسکتا ہے۔لارڈز میں ایک خصوصی رپورٹ ’ہٹ فار سکس‘ کا اجرا ہوا جس میں کھلاڑیوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے کئی سفارشات پیش کی گئی ہیں، جسکی رو سے کھلاڑیوں کو قدیم روایات کو ترک بھیکرنا پڑسکتا ہے۔خاص طور پر کرکٹرز اب لمبے ٹرآزرز کی بجائے شارٹس میں بھی کھیلتے ہوئے نظر آسکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیاکہ خاص طور پر بیٹسمینوں کو سخت googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); گرمی سے نمٹنے کیلئے آرام دہ کپڑے پہننے کی اجازت ہونا چاہیے، اسی طرح کٹ اور دوسرا سامان بنانے والے اداروں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسے ہیلمٹس، گلوز اور پیڈز وغیر بنائیں جس سے ہوا کا گزر ہو اور پلیئرز کو ٹھنڈا رکھیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں