اتوار 15  ستمبر 2019ء
اتوار 15  ستمبر 2019ء

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم،شاہد آفریدی کاوزیر اعظم عمران خان کی آواز سے آواز ملا نے کا اعلان

لاہور( آن لائن )قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیر کی عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف وزیر اعظم عمران خان کی آواز سے آواز ملانے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں13ستمبر کو مظفر آباد میں بڑا جلسہ کرنے جارہا ہوں جس میں دنیا کوبتاں گا کہ وادی کشمیر پر بھارتی فوج نے مسلسل محاصرہ کر رکھا ہے ، میں کشمیریوں کویقین دلاتا ہوں پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے اس ٹویٹ کے بعد شاہد آفریدی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); نے اپنے ٹویٹرپیغا م میں پاکستان عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئیں ہم سب ملکر کشمیریوں کی آواز بننے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں،اس کے لیے میں رواں جمعے کو مظفر آباد میں موجود ہوں گا،آئیں ہمارے ساتھ شامل ہوں کیوں کہ ہر آواز وزن رکھتی ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے ہر ممکنہ فورم پر آواز اٹھا رہی ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی ملی تھی جس کے تحت انسانی حقوق کونسل نے بھارت سے پانچ مطالبات پورے کرنیکا کہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں