جمعرات 14 نومبر 2019ء
جمعرات 14 نومبر 2019ء

ٹی ٹونٹی بیٹسمین رینکنگ ، بادشاہت کس پاکستانی بلے باز کے حصے میں آگئی

لاہور( آن لائن )نئی آئی سی سی ٹی ٹونٹی بیٹسمین رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔پاکستان کے بابر اعظم کی ٹوئنٹی 20 بیٹسمین رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ نیوزی لینڈ کے کولن منرو کی ایک درجہ تنزلی وجہ سے آسٹریلوی گلین میکسویل نے دوسری پوزیشن سنبھال لی۔ فخر زمان بھی آٹھویں نمبر پر بدستور موجود ہیں۔بالرز میں عماد وسیم کا دوسرا اور شاداب خان کا تیسرا نمبر فی الحال کسی خطرے میں نہیں ہے، ٹاپ پر افغانستان کے راشد خان موجود ہیں۔فہیم اشرف بھی دسویںنمبر کیصورت میں ٹاپ 10 بالرز میں جگہ برقرار رکھے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ہوئے ہیں۔ٹیم رینکنگ میں پاکستان283پوائنٹس کے ساتھ پہلے ،انگلینڈ266پوائنٹس حاصل کرکے دوسرے،جنوبی افریقہ262پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے،بھارت اور آسٹریلیا 261،261پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پانچویں،نیوزی لینڈ252پوائنٹس کے ہمراہ چھٹے،افغانستان241پوائنٹس کے ساتھ ساتویں،سری لنکا229پوائنٹس لیکر آٹھویں،عالمی چیمپین ویسٹ انڈیز224پوائنٹس کے ساتھ نوویںاوربنگلہ دیش 220پوائنٹس لیکر دسویں نمبر پر موجود ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں