هفته 19 اکتوبر 2019ء
هفته 19 اکتوبر 2019ء

افغان کپتان راشد خان دنیا کے کم عمر ترین ٹیسٹ کپتان بن گئے

کابل (این این آئی)افغانستان کے کپتان راشد خان نے دنیا کے کم عمر ترین ٹیسٹ کپتان ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق راشد خان نے بنگلا دیش کے خلاف کھیلے جا رہے واحد ٹیسٹ کیلئے ٹاس کیا تو ان کی عمر 20 سال 350 روز تھی جو اب تک ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی کپتان کی سب سے کم عمر ہے۔راشد خان نے صرف 8 روز کے فرق سے زمبابوے کے سابقکپتان ٹٹنڈا ٹائبو کا ریکارڈ توڑ جو انہوں نے مئی 2004 میں سری لنکا کے خلاف ہرارے میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں قائم کیا تھا۔خیال googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); رہے کہ افغانستان کو ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد بنگلا دیش کے خلاف میچ ان کا تیسرا ٹیسٹ ہے، پہلے ٹیسٹ میں افغانستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں افغانستان کی ٹیم نے آئرلینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں