اتوار 15  ستمبر 2019ء
اتوار 15  ستمبر 2019ء

حیران ہوں کہ مصباح کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے ساتھ چیئرمین پی سی بی نہیں بنایا گیا ،شعیب اختر کا تقرری پر دلچسپ تبصرہ

اسلام آباد (این این آئی) قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو پاکستان کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کا عہدہ دیئے جانے پر سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے انتہائی دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیران ہوں کہ مصباح کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے ساتھ چیئرمین پی سی بی نہیں بنایا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز مصباح الحق کو تین سال کیلئے قومی ٹیم کا ہیڈ کوچاور چیف سلیکٹر مقرر کیا۔فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹوئٹر پیغام میں مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے دوہرے کردار پر googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); مبارکباد دی۔شعیب اختر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ حیران ہوں کہ مصباح کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے ساتھ چیئرمین پی سی بی نہیں بنایا گیا۔آخر میں شعیب اختر نے لکھا کہ میں مذاق کر رہا ہوں، مجھے پوری امید ہے کہ مصباح پہلے کی طرح انہیں کر سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں