اتوار 15  ستمبر 2019ء
اتوار 15  ستمبر 2019ء

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کب ہو گی ، تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

کراچی( آن لائن )پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے تاہم ٹی ٹوینٹی لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچز کی ٹکٹوں کی فروخت 11 ستمبر سے شروع ہو جائے گی ، پہلے مرحلے میں ٹکٹیں آن لائن دستیاب ہوں گی جبکہ نجی کوریئر کمپنی کے بوتھ سے بھی ٹکٹیں حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 500 روپے رکھی گئی ہے ۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچز کراچی میں 27 ، 29 ستمبر اور 2 googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); اکتوبر کو شیڈول ہیں ۔ سندھ حکومت نے میچز کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات تشکیل دینے کا اعلان کر دیاہے جبکہ مہمان کھلاڑیوں کو بھی سخت سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔یادر ہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو ہیڈ کو چ اور چیف سلیکٹر تعینات کر دیا ہے جبکہ وقار یونس قومی ٹیم کے باولنگ کوچ ہوں گے تاہم ابھی بیٹنگ کوچ کے حوالے سے کوئی فیصلہ سامنے نہیں آ سکا ہے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں