اتوار 15  ستمبر 2019ء
اتوار 15  ستمبر 2019ء

مصباح الحق کو جس طریقے سے لایا جارہا ہے،ایسے میں کونسے مسائل پیدا ہونگے؟ عاقب جاوید کے حیرت انگیز انکشافات

لاہور( آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عاقب جاوید نے کہا ہے کہ جس طرح پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مصباح الحق کو لایا جارہا ہے اس سے بہتر تھا کہ کوچنگ کے لئے مزید درخواستیں ہی نہ لی جاتی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے کوچز کی تعیناتی کا جو طریقہ کار اپنایا وہ بالکل درست نہیں تھا، پاکستان میں کرکٹرز ریٹائرمنٹ کے بعد کوچ بنتے ہیں۔واضح رہے پی سی بی نے مصباح الحق کو بیک وقت قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان اسی ہفتے کئے جانے کی امید ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی مصباح الحق کے کوچ ہونے کی صورت میں مہنگے بیٹنگ کوچ کے بجائے مقامی کوچز پر انحصار کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے بجائے صوبائی ٹیموں کے سلیکٹرز چیف سلیکٹرز کی مدد کریں گے جبکہ بولنگ کوچ کے لیے وقاریونس کا انتخاب کیا گیا ہے۔پی سی بی نے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کر لیا یاد رہے کچھ روز قبل پی سی بی نے قومی ٹیم کیلئے ہیڈ اور باولنگ کوچ کے لئے انٹرویوز لئے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں