منگل 20  اگست 2019ء
منگل 20  اگست 2019ء

افغان کھلاڑیوں کی جانب سے پشاور میں پریکٹس کرنے کا انکشاف،میرے لئے مسئلہ بن جائے گا، افغان کرکٹرویڈیو نہ بنانے کی درخواست کرتارہا،حیرت انگی

پشاور(آن لائن) پاکستان سے کرکٹ نہیں کھیلنی پر سیکھنی ضرور ہے افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا دوہرہ میعار بے نقاب ہوگیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان میں سکیورٹی کو جواز بنا کر میچز نہ کھیلنے والے کھلاڑی غیرقانونی طور پر پشاورمیں پریکٹس کرتے دیکھے گئے ہیں۔افغانستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد نے میڈیا سے درخواست کی کہ میرے لیے افغان کرکٹ بورڈ میں مسئلہ بن جائے گا ویڈیو نہ بنائیں۔ دوسری جانب حکام بے خبر ہیں کہ افغان کھلاڑی کو کس نے پشاور میںکھیلنے کی اجازت دی؟۔ پشاور اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے انکشاف کیا ہے کہ صرف شہزاد googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ہی نہیں افغان ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی پشاورآ کر کھیلتے ہیں۔یاد رہے افغانستان کی ٹیم نے انگلینڈ میں ہونے والے عالمی کپ میں شرکت کی تھی تاہم وہ اس میگا ایونٹ میں ایک مقابلہ بھی جیت نہ سکی،اس ٹورنامنٹ کے دوران انجری کو بنیاد بنا کر افغان ٹیم مینجمنٹ نے وکٹ کیپر سلامی بلے باز محمد شہزاد کو واپس بھیج دیا تھا جس پر انہوں نے ایک انٹرویومیں انکشاف کیا کہ ان کے خلاف سازش کی گئی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں