منگل 20  اگست 2019ء
منگل 20  اگست 2019ء

وفاقی کابینہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کی منظوری دیدی،ڈپارٹمنٹل سسٹم ختم،نیا سسٹم رائج،تفصیلات جاری

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے آئین کی منظوری دیدی۔جمعہ کووزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ رواں سال جون میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے آئین کا مسودہ منظوری کے لیے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو بھیجا تھا جہاں سے منظوری کے بعد اب اسے وفاقی کابینہ میں حتمی منظوری کیلئے پیش کیا گیا۔ڈومیسٹک کرکٹ کا نیا ڈھانچہ منظوری کیلئے وزارت بین الصوبائی رابطہ بھیجدیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کی منظوری googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); دیدی ہے جس کے بعد اب ڈپارٹمنٹل سسٹم ختم کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آئین میں ڈپارٹمنٹس کی جگہ اب صوبائی ٹیمیں ڈومیسٹک کرکٹ کا حصہ ہوں گی۔نئے آئین کے تحت پنجاب، جنوبی پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان اور کیپٹل ایریاز کے نام سے 6 ٹیمیں فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کھیلیں گی اور ہر ریجن کی ایک ایک ٹیم گریڈ 2 ٹورنامنٹ میں کھیلے گی جس کے میچ 3 روزہ ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں