منگل 20  اگست 2019ء
منگل 20  اگست 2019ء

قومی کرکٹ ٹیم کا کونسا کھلاڑی ماہانہ کتنی تنخواہ لے گا؟ پی سی بی نے بڑے اضافے کا اعلان کر دیا

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز 19 کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا اور امسال کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق کٹیگری اے میں سرفراز احمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ شامل ہیں۔کٹیگری بی میں اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، امام الحق، محمد عباس، شاداب خان شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض شامل ہیں جبکہ کٹیگری سی میں عابد علیحسن علی، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عامر، محمد رضوان، شان مسعود اور عثمان شنواری کو رکھا گیا ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ’اے‘ کیٹگری میں ایک کھلاڑی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کو ماہانہ تقریباً 8 لاکھ روپے ملے تھے تاہم اس بار یہ رقم بڑھا کر 11 لاکھ روپے سے زیادہ کر دی گئی ہے۔’بی‘ کیٹگری کے کھلاڑی کو تقریباً 8 لاکھ روپے اور ’سی‘ کیٹگری کے کھلاڑی کو پانچ لاکھ75ہزار روپے سے زیادہ ملیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں