منگل 20  اگست 2019ء
منگل 20  اگست 2019ء

سری لنکا نے رتنائیکے کو کرکٹ ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کردیا

کولمبو (این این آئی)سری لنکا کے کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) نے رواں ماہ ہوم گرائونڈ میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے سابق فاسٹ بائولر رمیش رتنائیکے کو ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے مستقل ہیڈ کوش چندیکا ہتھورا سینگھے کے مستقبل کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔ایس ایل سی کے صدر شمی سلوا کے مطابق ہم کوچ کی کارکردگی کو ہر ڈیڑھ سال بعد دیکھتے ہیں جس کی بنیاد پر ہم یہ فیصلہ کرچکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میں بھی بورڈ میں تھا کہ ہتھوراسینگے کو تربیت دی گئی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); تھی اور ہم نے غلطیاںکیں لیکن اگر ہمیں مستقبل میں کرکٹ کو ٹھیک کرنا ہے تو ہمیں ان غلطیوں کو درست کرنا ہوگا۔شمی سلوا نے کہا کہ ہتھوراسنگھے کو وضاحت خط ارسال کردیا گیا ہے اور بورڈ ان کے جواب کے لیے 14 روز تک انتظار کرے گا تاہم انہوں نے کوچ کے ساتھ معاملات کو ‘قانونی’ قرار دے کر مزید وضاحت سے انکار کردیا،دوسری جانب ہتھوراسنگھے نے بھی خط ملنے کی تصدیق کردی ہے۔ہتھوراسنگھے کا کہنا تھا کہ ‘جہاں تک میرا تعلق ہے تو بورڈ کے ساتھ میرا معاہدہ ابھی موجود ہے،خط میں معاہدے کی منسوخی یا اس طرح کی کوئی چیز شامل نہیں ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں