منگل 20  اگست 2019ء
منگل 20  اگست 2019ء

پاک افغان میچ میں پاکستانی شائقین پر حملہ آور افغان شرپسندوں کی تصاویر جاری،سخت سزائیں دینے کا اعلان

لیڈز( آن لائن ) پاک افغان میچ کے دوران پاکستانی شائقین پرحملہ کرنے والے افغان شرپسندوں کی تصاویر جاری کردی گئیں، ویسٹ یارکشائر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2019 کے دوران پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے فوری بعد مشتعل افراد نے پاکستانی کھلاڑیوں اور شائقین پر حملہ کی کوشش کی تھی۔اس موقع پر مقامی سکیورٹی اہلکاروںنے چند افراد کو حراست میں لے لیا تھا، ویسٹ یارکشائر پولیس نے پاک افغان میچ میں پاکستانی شائقین پرحملہ آور افغان شرپسندوں googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کی تصاویرجاری کردی ہیں۔ویسٹ یارکشائر پولیس نے مزید9افغان شر پسندوں کی تصاویر جاری کی ہیں، پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ان افراد کی نشاندہی کی۔اس حوالے سے ویسٹ یارکشائر پولیس کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران بدنظمی کے چار واقعات پیش آئے تھے، ہلڑبازی، ہاتھاپائی اور اسٹیڈیم میں زبردستی گھسنے کے الزام میں چار افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا تھا۔پولیس کو اب باقی 9افراد کی تلاش ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں