منگل 20  اگست 2019ء
منگل 20  اگست 2019ء

کوہلی کا ریکارڈ پاش پاش،غرور خاک میں مل گیا

برمنگھم( آن لائن )آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 25 سنچریاں بنانے والے نہ صرف آسٹریلیا بلکہ دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایشز ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنا کر پانچویں آسٹریلوی بلے باز ہونے کا اعزاز بھی پا لیا ہے۔ وہ 2002 میں میتھیو ہیڈن کے بعد ایشز ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں جڑنے والے پہلے آسٹریلوی کھلاڑی ہیں۔انہوں نے انگلینڈ کے خلاف جاری پہلےایشز ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ سمتھ نے 119 اننگز میں 25 googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ٹیسٹ سنچریاں بنا کر کوہلی کا تیز ترین 25 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 127 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ عالمی ریکارڈ پر ڈان بریڈمین کا قبضہ برقرار ہے جنہوں نے محض 68 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ اس کے علاوہ سمتھ ایشز ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے پانچویں آسٹریلوی بلے باز ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں