پیر 26  اگست 2019ء
پیر 26  اگست 2019ء

کرکٹ میری روزی روٹی ہے منزل کے حصول تک کوشش جاری رکھوں گا،معروف پاکستانی کرکٹر نے حیران کن دعویٰ کر دیا

لاہور( آن لائن) قومی آل رانڈر فواد عالم کا کہنا تھا کہ کرکٹ ہی میری روزی روٹی ہے اور اپنی منزل کے حصول کے لیے میں اپنی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھوں گا،کچھ عرصے سے ملکی ٹیم کی نمائندگی نہ ملنے کی وجہ سے مایوس تھا انھوں نے ہمت نہیں ہاری، اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہمیں بھر پور انداز میں محنت کر رہا ہوں، پرامید ہوں کہ پاکستانی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے میں ضرور کامیاب ہو جاں گا۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 56.08 کی اوسط سے 11ہزار رنز بنانے کے باوجود مجھے قومی ٹیم کا حصہ googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کیوں نہیں بنایا گیا۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے مجھے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بلایا جہاں میری گیم میں مہارت کے ساتھ فٹنس ٹیسٹ بھی لیے گئے، ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے دوران مکی آرتھر نے مجھے مسیج بھی بھیجا کہ وہ ان کی کارکردگی پرگہری نظر رکھے ہوئے ہیں لیکن عمدہ کارکردگی کے باوجود مجھے صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم نہیں کیا گیا۔ایک سوال پر فواد عالم نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ نئی سلیکشن کمیٹی میرے بارے کیا سوچے گی لیکن یہ بات طے ہے کہ منزل کے حصول تک میں ہمت نہیں ہاروں گا۔ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے فواد عالم نے کہا کہ میگا ایونٹ کے دوران ٹیم کا کمبی نیشن بہتر نہیں تھا، جونہی ہمارا کمبی نیشن درست ہوا ہم نے جیتنا بھی شروع کردیا، ورلڈ کپ میں ہونے والی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ہم مستقبل میں اپنی ٹیم کی پرفارمنس کو بہت بہترکرسکتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں