پیر 26  اگست 2019ء
پیر 26  اگست 2019ء

عبدالرزاق کے شادی کے بعد کتنے افیئر رہ چکے ہیں ؟ خود ہی بتا دیا

کراچی(این این آئی)قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے بعد بھی ان کے پانچ سے چھ افیئرز رہ چکے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی کے 6سال بعد عبدالرزاق نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے شادی کے بعد متعدد خواتین سے افیئرز رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان اور مشہور گلوکارہحدیقہ کیانی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عبدالرزاق نے انکشاف کیا کہ شادی کے بعد ان کا پانچ سے چھ بار افیئر رہا لیکن کسی بھی افیئر کی مدت سال googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); سے ڈیڑھ سال سے زیادہ نہیں تھی۔1996 میں ڈیبیو کرنے والے عبدالرزاق نے 46 ٹیسٹ، 265 ون ڈے اور 32 ٹی20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 7 ہزار سے زائد رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 389وکٹیں بھی حاصل کیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں