پیر 26  اگست 2019ء
پیر 26  اگست 2019ء

عامر کو ٹی20 بلاسٹ کیلئے اب تک برطانیہ کا ویزہ جاری کیوں نہیں کیا گیا ؟ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر محمد عامر کو ابھی تک برطانیہ کا اسپورٹنگ ویزہ جاری نہیں کیا گیا جس کے سبب وہ ٹی20 بلاسٹ میں اپنی ٹیم کی ابتدائی میچز میں نمائندگی سے محروم ہوگئے۔انگلینڈ کی کاؤنٹی ٹیموں پر مشتمل ٹی20 بلاسٹ میں عامر ایسکس کی نمائندگی کریں گے۔محمد عامر کی ٹیم ایسکس نے لیگ کا افتتاحی میچ مڈل سیکس کے خلاف کھیلا لیکن فاسٹ باؤلر کو اب تک برطانیہ کااسپورٹنگ ویزہ فراہم نہیں کیا گیا جس کے سبب وہ اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے تاہم امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); انہیں جلد ہی ویزہ جاری کردیا جائے گا اور وہ ممکنہ طور پر 26جولائی کو لیگ میں اپنی ٹیم کے تیسرے میچ میں نمائندگی کر سکیں گے۔ٹی20 بلاسٹ میں پاکستان کے پانچ کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے جن میں محمد عامر کے ساتھ ساتھ فخر زمان، فہیم اشرف، بابر اعظم اور عماد وسیم شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں