پیر 26  اگست 2019ء
پیر 26  اگست 2019ء

پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی کی طرف سے کتنے ملین ڈالرز کی پہلی قسط موصول ہو گئی؟ جانئے

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی سے 6.5 ملین ڈالرز کی پہلی قسط موصول ہوگئی۔میڈیارپورٹ کے مطابق مجموعی طورپر پی سی بی کو 11.5 ملین ڈالرز ملنا ہیں، جس میں سے 6.5 ملین ڈالرز پی سی بی کے اکاؤنٹ میں جمع ہوچکے ہیں،یہ پہلی قسط جنوری میں کرکٹ بورڈ کو ملناتھی تاہم 2017 اور 2018 کے آڈٹ اکاؤنٹس کی منظوری میں تاخیر کیوجہ سے معاملہ التوا کا شکار ہوا۔چند ہفتے قبل لاہور میں پی سی بی کے گورنربورڈ ممبران کی منظوری کے بعد اکاؤنٹس کی رپورٹ بورڈ نے آئی سی سی کو بجھوائی تھی جس کے بعد googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); انہوں نے پہلی قسط جاری کردی ہے۔ آئی سی سی ہر سال ممبر مالک سے سالانہ پرافٹ ریونیو شیئر کرتی ہے، کرکٹ کی عالمی باڈی کی جانب سے دوسری قسط بھی جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں