پیر 26  اگست 2019ء
پیر 26  اگست 2019ء

 میری بیٹی چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا تھی جب انضمام الحق کو معلوم ہوا تو انہوں نے میرے لئے کیا،کیا؟کرکٹر آصف علی کا انکشاف،حقیقی رول ماڈل

لاہور (این این آئی)قومی کرکٹ آصف علی نے انکشاف کیا ہے کہ میری بیٹی چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا تھی تو انضمام ذاتی طورپر پی سی بی کے دفتر گئے۔جارح مزاج بلے باز آصف علی نے کہا کہ جب انضمام بھائی کو معلوم ہوا کہ میری بیٹی چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا ہے، تو وہ ذاتی طور پر پی سی بی کے دفتر گئے اور بورڈ حکام سے میری بیٹی کے علاج کیلئے فنڈز کی بات کی اور یہ سب معاملات خودحل کئے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں آصف علی نے کہا کہ وہ ایک ایسے لیجنڈ ہیں googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); جن کی تعریف الفاظ میں نہیں کی جا سکتی، نوجوان کھلاڑیوں کے لئے گراؤنڈ کے اندر اور باہر حقیقی معنوں میں رول ماڈل ہیں۔واضح رہے انضمام الحق کے بطور چیف سلیکٹر کی مدت 30 جولائی کو ختم ہو رہی ہے اور انہوں نے گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول پریس کانفرنس میں اپنے عہدے سے سکبدوشی کا اعلان کیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں