منگل 23 جولائی 2019ء
منگل 23 جولائی 2019ء

فارم اور فٹنس پر کام کرنے سے ردھم واپس آگیا ،اب بولنگ میں اضافے کیلئے پر امید ہوں، محمد عامر

لاہور (این این آئی)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہاہے کہ فارم اور فٹنس پر کام کرنے سے ردھم واپس آگیا اب بولنگ میں اضافے کے لیے پر امید ہوں۔ایک انٹرویو میں محمد عامر نے کہا کہ گزشتہ 3،2 سال سے مسلسل کھیل رہا تھا، قدرے تھکاٹ کا بھی شکار رہا، فارم اور فٹنس پر کام کرنے سے ردھم واپس آگیا، ورلڈکپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وکٹیںمل رہی ہوں تو سپیڈ میں بہتری لانے کیلئے بھی حوصلہ بڑھتا ہے، ہر فاسٹ بولر کی کوشش ہوتی ہے کہ 90 کی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); رفتار سے بولنگ کروائے، فٹنس کافی بہتر ہے، پر امید ہوں کہ اپنی سپیڈ میں مزید بہتری لانے میں کامیاب ہوجائوں گا۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کفایتی بولنگ کی بڑی اہمیت ہوتی ہے، ڈاٹ بال زیادہ کروانے میں کامیاب ہوں تو وکٹیں بھی ملتی ہیں، اسی حکمت عملی کے تحت بولنگ کرتا ہوں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں