منگل 23 جولائی 2019ء
منگل 23 جولائی 2019ء

مقبوضہ کشمیر میں نیوزی لینڈ کی جیت کا جشن، سوشل میڈیا پر بھارت کی ہار پر دلچسپ تبصرے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سیمی فائنل میں ایک آسان ہدف نہ حاصل کر سکی جس پر وہ نیوزی لینڈ سے 18 رنز سے ہار گئی، اس شکست پر بھارتی کرکٹ شائقین میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی شکست پر جشن منایاگیا، نیوزی لینڈ کی بھارت سے جیت کی خوشی میں سری نگر میں کشمیری نوجوانوں نے آتش بازی کی اور بھارتی ٹیم کی شکست پر خوشیکا اظہار کیا۔بھارت کی شکست پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، کسی نے کہا کہ دوسروں googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کے لیے گڑھا کھودا اور خود گر گئے، کسی نے کہا کہ ٹکٹ کٹاؤ اور گھر جاؤ۔ سوشل میڈیا پر کوئی کہہ رہا ہے کہ جیسی کرنی ویسی بھرنی۔ غرض بھارت کی شکست پر تبصروں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں بھارت نے شکست کھا کر پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں