بدھ 24 جولائی 2019ء
بدھ 24 جولائی 2019ء

شاہینوں کی تباہ کن بولنگ، نیوزی لینڈ کی آدھی ٹیم 83 رنز پر پویلین لوٹ گئی‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف شدید مشکلات سے دوچار ، آدھی ٹیم صرف 83 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں کیویز کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا۔میچ کے دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر مارٹن گپٹل محمد عامر کا شکار بن گئے۔وہ صرف 5 رنز بناسکے۔نیوزی لینڈ کا مجموعی اسکور 24 تک پہنچا تو کولن منرو بھی 12 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); سلپ پر کھڑے حارث سہیل کو کیچ دے بیٹھے۔شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور مزید دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، روس ٹیلر 3 اور ٹام لیتھم ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 83رنز کے سکورپر کیوی کپتان کین ولیمسن ،شاداب خان کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں