بدھ 24 جولائی 2019ء
بدھ 24 جولائی 2019ء

ٹورنامنٹ میں آگے جانا ہے تو فیلڈنگ میں محنت کرنا ہوگی،مکی آرتھر

لارڈز(این این آئی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہاہے کہ جنوبی افریقا سے جیت کے بعد ہم ورلڈ کپ کی دوڑ میں شامل ہیں تاہم ٹورنامنٹ میں آگے جانا ہے تو فیلڈنگ میں محنت کرنا ہوگی۔جنوبی افریقا سے جیت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ جیت کے بعد ہم ورلڈ کپ کی دوڑ میں شامل ہیں لیکن ہمیں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں محنت کرکے ٹورنامنٹ میں اچھی پوزیشن پرفنش کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ہمارا کمبی نیشن بہترین تھا اور دو تبدیلیوں سے ٹیم کو فائدہ googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ہوا، محمد عامر ٹورنامنٹ میں متاتر کن بولنگ کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے تاہم ہمیں ٹورنامنٹ میں آگے جانا ہے تو فیلڈنگ میں محنت کرنا ہوگی۔شعیب ملک سے متعلق انہوںنے کہاکہ شعیب اچھی محنت کررہا تھا لیکن قسمت نے اس کا ساتھ نہیں دیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں