بدھ 24 جولائی 2019ء
بدھ 24 جولائی 2019ء

’’ پڑوسیوں کی سپورٹ آپ کیساتھ ہے‘‘ جنوبی افریقہ سے میچ کے دوران بھارتی شائقین کے پاکستانی ٹیم کی حمایت میں نعرے ،جیتنے کیلئے حوصلہ بڑھایا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روزآئی سی سی ورلڈ کپ کے سلسلے میں پاکستان اورجنوبی افریقہ کے میچ کے دوران بھارتی کرکٹ شائقین نے پاکستانی ٹیم کی حمایت میں نعرے لگائے اور میچ جیتنے کے لیے قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ۔تفصیلات کے مطابق لندن کے لارڈز گرائونڈ میں کھیلے جانے والے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کے دوران بھارتیکرکٹ شائقین بھی بھارتی جرسیاں پہنے گراؤنڈ میں میچ دیکھنے آئے اور پاکستانی ٹیم کاجیتنے کے لیے حوصلہ بڑھایا۔ بھارتی شائقین نے پاکستانی ٹیم کےحمایت میں نعرے لگانے کے ساتھ ساتھ پلے کارڈز بھی اُٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کہ ’’ پڑوسیوں کی سپورٹ آپ کے ساتھ ہے‘‘۔یاد رہے کہ اہم مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں