بدھ 24 جولائی 2019ء
بدھ 24 جولائی 2019ء

سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں پھر روشن، پاکستان کی شاندار واپسی، جنوبی افریقہ کو ہرا دیا

لارڈز (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ میں ہونے والے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے فتح حاصل کر لی، پاکستان نے یہ میچ 49رنز سے جیت لیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا، پاکستان کے اوپنر بلے باز فخر زمان اور امام الحق نے بالترتیب 44, 44 رنز بنائے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 143 کے مجموعی سکور پر گری،محمد حفیظ اس وقت 20 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ بابر اعظم کی گری، بابر اعظم نے 69 سکور بنائے۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ مجموعی سکور 295 پر گری، googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); گری، اس وقت عماد وسیم 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد وہاب ریاض چار رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے، پاکستان کے ساتویں کھلاڑی حارث سہیل پاکستان کے مجموعی سکور 307 سکور پر آؤٹ ہوئے انہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 89 رنز بنائے۔ سرفراز احمد اور شاداب خان ناٹ آؤٹ رہے اور انہوں نے بالترتیب 2 اور 1 رنز بنایا۔ اس طرح پاکستان مقررہ اوورز میں 308 رنز بنا سکا اور اس نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 309 رنز کا ہدف دیا۔ 309 کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے جب اننگز کا آغاز کیا تو اسے شروع میں ہی نقصان اٹھانا پڑا، ہاشم آملہ صرف دو رنز بنا کر عامر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد ڈی کوک 47 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے، ڈوپلیسی نے 63 رنز بنائے اور محمد عامر کی گیند پر سرفراز کے ہاتھ کیچ آؤٹ ہوئے، ان کے بعد کوئی بھی کھلاڑی ڈٹ کر پاکستانی باؤلروں کا مقابلہ نہ کر سکا، جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں نو وکٹ کے نقصان پر 259 رنز سکور کیے، اس طرح پاکستان نے یہ میچ 49 رنز سے جیت لیا۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 2، شاہین خان آفریدی نے 1، وہاب ریاض نے3 اور شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں