بدھ 24 جولائی 2019ء
بدھ 24 جولائی 2019ء

پی سی بی کا سرفراز کو برا بھلا کہنے والے کیخلاف کارروائی کیلئے آئی سی سی سے رابطہ

لندن(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کپتان سرفراز احمد کو برا بھلا کہنے والے لڑکے کیخلاف کارروائی کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رابطہ کرلیا۔ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ انگلینڈ میں ہراسانی کے مختلف واقعات پیش آئے، کپتان سرفراز احمد کے ساتھ بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا ۔اس صورتحال کے بعد پاکستانی ٹیمانتظامیہ نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ غیر ضروری طور پر ہوٹل سے باہر نہ جائیں اور سیکیورٹی آفیسر کو بتائیں کہ وہ کہاں جانا چاہتے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ہیں لیکن کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ زیادہ وقت ہوٹل میں رہیں اور کرکٹ پر فوکس کریں۔دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے منیجر طلعت علی نے انکشاف کیا کہ سرفراز احمد کو برا بھلا کہنے والے پاکستانی لڑکے کے خلاف کارروائی کیلئے آئی سی سی سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں