بدھ 24 جولائی 2019ء
بدھ 24 جولائی 2019ء

کھلاڑیوں کو برے القاب سے نہ پکاریں بلکہ ہمیں۔۔۔!!! بھارت سے شکست پر شدید تنقید کے بعد محمد عامرنے شائقین سے اہم اپیل کردی

لندن( آن لائن )پاکستان ٹیم کی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد فاسٹ بائولر محمد عامر بھی ٹیم کے حق میں سامنے آگئے اور شائقین سے اہم درخواست بھی کر ڈالی۔ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں محمد عامر نے شائقین سے درخواست کہ وہ کھلاڑیوں کو برے القاب سے نہ پکاریں۔فاسٹ بائولر کا کہنا تھا کہ آپ کو کھلاڑیوں کی کارکردگی پرتنقید کرنے کا پورا اختیار ہے۔انہوں نے شائقین سے ٹیم کو سپورٹ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ ٹیم ایک مرتبہ پھر ورلڈکپ میں واپسی کرے گی۔محمد عامر نے بھارت کے خلاف میچ googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); میں شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 47 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں تھیں اور نمایاں کھلاڑی رہے تھے۔ 

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں